چین کے قومی دن کی 69ویں سالگرہ کی تقریب

68

گزشتہ دنوں جدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کی 69 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب کراؤن پلازا ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سعودی وزارت خارجہ (مکہ ریجن) کےسفیر جمال بکر بلخیور مہمان خصو صی تھے۔ ان کے علاوہ پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان اور دیگر ملکوں کے قونصل جنرل، اعلیٰ سعودی حکام اور جدہ میں چینی برادری کے اراکین نے شرکت کی۔
چین کے قونصل جنرل تان بنگلن نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا او ر چینی کمیونٹی کو اپنے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین اور سعودی عرب کے درمیان اتحاد ہر گزرتے دن کے سا تھ مضبوط ہو رہا ہے۔ چینی عوام سعودی عرب کے ساتھ دوستی پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔ چینی عوام 10سال قبل چین کے وینچؤن کنٹری میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں سعودی عرب کی انسانی بنیادوں پر امداد کو کبھی نہیں بھولیں گے۔
چین اور سعودی عرب کے درمیان دوستی اور تعاون کےرشتہ 1990ء میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد تیزی سے مضبوط ہوا۔ گزشتہ 15 برس میں سعودی عرب مغربی ایشیا اور شمالی افریقا کے علاقے میں چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین سعودی عرب کے ’’وژن 2030‘‘ کی بھر پور حمایت کرتا ہے اوربیلٹ اینڈ روڈ کو ’’وژن 2030‘‘ کے ساتھ منسلک کرنے کی خواہش رکھتا ہے تاکہ دوستی اور تعاون کو بڑھانےکے لیے دونوں اطراف زیادہ سےزیادہ مواقع فراہم ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ