لڑکی کا مبینہ اغوا‘جلاؤگھیراؤ کے الزام میں فاروق ستارپر مقدمہ درج

62

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے علاقے پی آئی بی میں لڑکی کے مبینہ اغوا پر احتجاج کا معاملہ، جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار سمیت 90 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج، لڑکی اپنی مرضی سے گھر سے گئی، بے بنیاد احتجاج کیا گیا۔ ان خیالات کااظہار ایس پی گلشن اقبال مرتضی بھٹو نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ پی آئی بی تھانے میں بدھ اور جمعرات کی شب اکرام الدین ولد حاجی ظہور نے اطلاع دی کہ اس کی بیٹی دعا اکرام جس کی عمر 14سال ہے کلاس دہم کی طالبہ ہے صبح اپنے اسکول ابراہیم علی بھائی پی آئی بی کالونی میں گئی تھی،واپس نہیں آئی ۔ جسے نامعلوم افرا د اغوا کر کے لے گئے ہیں ، مدعی کی اطلاع پر اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا ۔ تاہم مبینہ اغوا کے معاملہ پر فاروق ستار اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ اغوا کو ایشو بنا کرسینٹرل جیل کے دونوں اطراف کے روڈ بند کر وا دیے ۔ مظاہرین نے ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے گاڑیوں اور املاک کو نقصان پہنچایا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ