بھارت سے سفارتی زبان میں بات کی، رویہ افسوسناک ہے، شاہ محمود قریشی

105
نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کررہے ہیں
نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کررہے ہیں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک+صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سے سفارتی زبان میں بات کی، اس کا رویہ
افسوسناک ہے۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ سے تعلقات میں بہتری کے لیے ملاقات کرناچاہتے تھے، آمادگی کے بعد ملاقات منسوخی سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ دورہ سعودی عرب فائدے مند رہا،ہم پیسے مانگنے نہیں گئے تھے،سعودی ولی عہدسے نیویارک میں سائیڈ لائن ملاقات ہوگی،ایران کے وزیر خارجہ سے تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ قبل ازیں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں کا محور عوام کی فلاح و بہبود ہے، معیشت کے ساتھ روزگار کے مواقع کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ وزیرخارجہ کے بقول عمران خان کی خواہش ہے کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے زیادہ رابطہ رکھا جائے،بیرون ملک پاکستانی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہچیلنجز سے نمٹنے کے لیے بحیثیت قوم بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی امیدیں وابستہ ہیں۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن ہمارے مفاد میں ہے ،افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ