مہران ٹاؤن : کباڑ کے بند گودام میں آگ بھڑک اٹھی

37

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں واقع کباڑ کے گودام میں ہفتے کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی۔ ترجمان نے کہا کہ گودام میں تالا لگا تھا جس پر پولیس کی نگرانی میں تالا توڑ کر ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیا۔پولیس نے کہا کہ گودام 2روز سے بند تھا اور اندر صرف کچرا اور دیگر سامان تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ