ن لیگ کیخلاف سازشیں کرنیوالے ناکام ہوچکے، عبد الغفور شاہ

37

ٹنڈوالہیار( ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما سید عبدالغفور شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کیخلاف سازشیں کرنیوالے ناکام ہوچکے، جمہوریت کیلیے ڈٹے رہیں گے، کارکنان کلثوم نواز کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) منفی پروپیگنڈے اور ریاستی جبر کی چالوں کے باوجود آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔ جمہوری روایات کو ملیا میٹ نہ کیا جاتا تو ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) حکومت یقینی تھی لیکن جمہوریت کے نام پر جمہوری اقدار کو روندنے والوں کی خرید و فروخت کی سیاست کی بنا پر تحریک انصاف پنجاب کی حکومت پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہو سکی۔
. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد اور حوصلے بلند رکھیں قائد میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی اقتدار میں و اپسی کا پہلا قدم پنجاب سے اٹھائیں گے اور بہت جلد پاکستان مسلم لیگ(ن) چوتھی مرتبہ پاکستان پر حکمرانی کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ