کلیدی عہدوں پر فائز قادیانی اسلام اور وطن دشمنی میں ملوث ہیں

34

لاہور (نمائندہ جسارت) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کے ریاست مدینہ منورہ اور فلاحی ریاست بنانے کے وعدے واعلان کے حوالے سے ضروری ہے کہ خلیفۂ بلافصل سیدنا ابوبکرصدیقؓ کے خلافت سنبھالنے کے بعد والے اولین فیصلوں پرعمل درآمد کرنا ضروری ہے۔ اس سے مراد عقیدۂ ختم نبوت کی حفاظت ،نظام زکوٰۃ کامؤثر نظم اورقرآن پاک کی حفاظت ہے جن کے بغیرریاست مدینہ منورہ کا آغاز نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ منورہ کے قیام کیلیے ریاست مدینہ منورہ کوپڑھنا ضروری ہے اورنظام تعلیم ونظام معیشت کواسلام کے قالب میں ڈھالنا ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ جوشخص بھی عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہدکرے گا اس کیلیے جنت کی ضمانت ہے ، پاکستان میں انتہائی اہم کلیدی عہدوں پر فائز قادیانی اسلام اور وطن دشمنی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قرآن اور ناموس رسالتؐ کی حفاظت خود اللہ تعالیٰ کررہے ہیں ہم تو نبی ﷺ سے اپنی نسبت کیلیے جدوجہد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ احراراور ختم نبوت سے عشق کی حد تک محبت ہمیں ورثے میں ملی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ