کاروباری سرگرمیوں کے لیے جدید ترین سہولت مرکز قائم کردیا گیا

40

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوادر میں سرمایہ کاروں کی رجسٹریشن اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے جدید ترین سہولت مرکز قائم کردیا۔ایس ای سی پی ذرائع کے مطابق گوادرفری زون میں سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو سہولیات اور رہنمائی فراہم کرنے کے حوالے سے یہ سہولت مرکز انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور کمپنیوں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ