پنجاب کابینہ میں توسیع، 12 وزرا نے عہدے کا حلف اٹھالیا

79
لاہور، گورنر پنجاب چودھری سرور نئے وزراء سے حلف لے رہے ہیں،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بھی موجود ہیں
لاہور، گورنر پنجاب چودھری سرور نئے وزراء سے حلف لے رہے ہیں،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بھی موجود ہیں

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب کابینہ میں توسیع کر دی گئی، 12 صوبائی وزرا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وزرا سے حلف لیا، چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نے تقرر سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا،حلف اٹھانے والے وزرا میں میاں خالد محمود ، محمد جہانزیب خان کھچی،پیر سید سعید الحسن شاہ ، محمد اسلم، سید حسنین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل، محمد اخلاق، آشفہ ریاض، شوکت
علی لالیکا، زوار حسین وڑائچ، اعجاز مسیح اور محمد اختر شامل ہیں ،حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد خان بزدار، صوبائی وزرا، مشیر وزیر اعلیٰ محمد اکرم چودھری، آئی جی پولیس ،ارکان صوبائی اسمبلی اور صوبائی سیکرٹریز کے علاوہ دیگر عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں گورنر سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی۔جس میں امن و امان اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان اور وزیر قانون راجہ بشارت بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ