حیدرآبادپولیس کا مضرصحت مین پوری کے کارخانے پر چھاپا ،300 تیار پڑیاں ضبط

72

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) حیدرآبادپولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں مین پوری برآمد، ایس ایچ او تھانہ پھلیلی رانا پرویز کو دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع ملی کہ بنام منور عرف منو آرائیں جوکہ فقیر کا پڑ میں مضر صحت مین پوری اور مین پوری کے خام مال کا کاروبار کرتا ہے اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے نشاندہی والی جگہ پر پہنچے پولیس کو دیکھ کر ملزم موقع سے تنگ گلیوں میں گھس کر فرار ہوگیا۔پولیس نے سامان چیک کیا 300 عدد تیار شدہ مضر صحت مین پڑیاں اور 36 عدد خام مال کے کٹے قبضے میں لیے گئے۔ فرارہونے والے ملزم منور عرف منو کے خلاف تھانہ پھلیلی حیدرآباد میں ایس ایچ او پھلیلی انسپکٹر رانا پرویز اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ دوسری جانب ٹنڈوحیدر پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کوگرفتار کرکے مین پوری اورگٹکے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ٹنڈوحیدر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص جبارشاکر قریشی کو گرفتار کرکے دوسو سے زائد مین پوری اورایک ہزار پچاس گٹکے فروخت کرتے ہوئے گوٹھ ٹنڈوغلام محمد اسٹاپ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔رابطہ کرنے پر ٹنڈوحیدرپولیس پوسٹ کے انچارج اے ایس آئی شاہد درس نے صحافیوں کو بتایاکہ ہمیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جبارنامی شخص کافی عرصے سے پولیس سے چھپ کرمین پوری اور گٹکے کاروبار کررہا ہے جس پر ہم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرکے اس کے خلاف پبن تھانے میں مقدمہ درج کردیاہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ