آئی جی پنجاب نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

41

لاہور(نمائندہ جسارت)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کلیم امام نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ پنجاب میں تعینات ہونے والے نئے آئی جی پولیس محمد طاہر کو چارج حوالے کرنے کی ایک تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی،جس میں چارج
چھوڑنے والے آئی جی پولیس پنجاب کلیم امام اور نئے آئی جی محمدطاہر کے علاوہ اعلیٰ پولیس افسران نے بھی شرکت کی،نئے آئی جی کے لیے چینج آف کمانڈ کے نام سے متعلقہ تقریب میں محکمہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی محمد طاہر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
آئی جی پنجاب

Print Friendly, PDF & Email
حصہ