ایشیا کپ لیلیے پاکستانی ٹیم دبئی پہنچ گئی، آج سے پریکٹس کا آغاز

92

دبئی(جسارت نیوز) پاکستان ٹیم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ء میں شرکت کیلیے سرفراز احمد کی قیادت میں دبئی پہنچ چکی ہے، امام الحق ویزہ میں تاخیر کی وجہ سے بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہونے میں 3 دن باقی، ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو کوالیفائنگ ٹیم ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس کو 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے جبکہ مکی آرتھر ٹیم کے ہیڈ کوچ اور طلعت علی مینجر ہیں، ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن آج سے آئی سی سی کرکٹ کیڈمی دبئی میں ہوگا، پاکستانی ٹیم مسلسل 3 دن جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو بھی پریکٹس کرے گی اور پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانک کانگ کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے قبل آخری مرتبہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ 2014ء میں کھیلا گیا تھا جس میں سری لنکا نے ٹرافی جیتی تھی تب آئی لینڈرز ٹیم کے کپتان انجیلو میتھیوز تھے۔ سری لنکا کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ