40

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں برسراقتدار یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر ،سیکرٹری جنرل زبیرطفیل،چیئرمین سندھ زون خالدتواب اور دیگر نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں15ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں پیٹریاٹ گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز کے مطابق ایس ایم منیر سمیت یو بی جی کے تمام لیڈرز وکارکنان کراچی چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں عقیل کریم ڈھیڈی،مقصود اسماعیل،یحییٰ پولانی ،رحیم جانو کے پیٹریاٹ بزنس مین گروپ کو مکمل طور سے سپورٹ کریں گے کیونکہ شہر قائد کے تاجر اور صنعتکار کراچی چیمبر آف کامرس میں تبدیلی چاہتے ہیں جبکہ بزنس کمیونٹی کی اکثریت چیمبر کی موجودہ قیادت سے بہت تنگ ہے ۔ایس ایم منیر نے کہا کہ عقیل کریم ڈھیڈی بہت اچھے انسان ہیں اور وہ شہر کی بزنس کمیونٹی کا بھلا چاہتے ہیں اسی لیے ہم نے پیٹریاٹ بزنس گروپ کے امیدواروں کی حمایت کی ہے اور 15ستمبر کو بھاری تعدادمیں ان کے حق میں ووٹ کاسٹ کیے جائیں گے ۔ یوبی جی کے سیکرٹری جنرل اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیرطفیل نے بھی اپنے گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کی جانب سے کراچی چیمبر کے الیکشن میں پیٹریاٹ بزنس گروپ کی مکمل حمایت کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ