ریویو لینے کے معاملے پر کوہلی دنیا کا بدترین کھلاڑی

56

لندن (جسارت نیوز)انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ویرات کوہلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورات کوہلی دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں، لیکن ریویو لینے کے معاملے میں وہ دنیا کے بدترین کھلاڑی ہیں۔اوول ٹیسٹ کے دوران بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے 10ویں اوور میں جیننگس اور 12 ویں اوور میں السٹر کک کے خلاف ریویو لیا اور دونوں ہی موقع پر فیصلہ بھارتی ٹیم کے خلاف گیا۔اس موقع پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ویرات دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں، لیکن ریویو لینے کے معاملے میں وہ دنیا بھر میں سب سے ناکام کھلاڑی ثابت ہو رہے ہیں ۔کوہلی نے بھلے ہی انگلینڈ کے خلاف رنوں کا انبار لگادیا ہے ، لیکن کرکٹ مبصرین کی جانب سے انہیں ریویو لینے کے معاملے میں بالکل زیرو بتایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ کوہلی کو ریویو کے معاملے میں وکٹوں کے پیچھے دھونی کی کمی کا احساس ہو رہا ہے ، کیونکہ دھونی ایک روزہ میچز میں وکٹ کیپر ہوتے ہیں اور ہر ڈی آر ایس فیصلے میں ان کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ