گلگت بلتستان آرڈر کیس  التواکی درخواست مسترد 

118

اسلام آباد( آن لائن ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ پاکستان سے بہت پیار کرتے ہیں، ہر پہاڑی پر پاکستان کے جھنڈے اور نعرے لکھے ہوئے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ گلگت بلتستان ایپلٹ کورٹ نے آرڈر 2009ء معطل کردیا ہے ،جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے گلگت بلتستان کا آرڈر معطل کردیا ہے جس کے بعد آرڈر 2018ء بحال ہوگیا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ اعتزاز احسن اور دوسرے وکیل کو عدالتی معاون مقرر کرچکے ہیں ۔التوا کی درخواست پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ التوا دینے سے یہ ادارہ مقدمات کے بوجھ تلے دب جائیگا، عدالت فیصلہ کرے یا معاملہ پارلیمنٹ پر چھوڑ دے ، اٹارنی جنرل آف پاکستان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت معاملے پر غور کررہی ہے کیس کو محرم کے بعد رکھ لیا جائے۔ کیس کی سماعت26 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ