پی ایس 13 لاڑکانہ: الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دے دیا

172

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 13 لاڑکانہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دے دیا جبکہ ریٹرننگ افسر کو 2اکتوبر کو نتیجے کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن میں حلقہ پی ایس 13میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حلقے میں ایک لاکھ 3ہزار 965 ووٹ کاسٹ ہوئے،جن میں سے درست ووٹوں کی تعداد 99ہزار 3سو79ہے،دونوں امیدواروں کے درمیان ووٹوں کا فرق ایک ہزار 8سو 99 ہے۔

الیکشن کمیشن نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو 24ستمبر کو ڈی ای سی آر ای سی کی موجودگی میں دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دے دیا،جبکہ 2اکتوبر کو نتیجے کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ