حیدرآباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکریٹری و سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عبدالجبار انصاری اولمپک شجرکاری مہم میں شامل

47

حیدرآباد( جسار ت نیوز ) حیدرآباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکریٹری و سٹی کالج حیدرآباد کے سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عبدالجبار انصاری نے حیدرآباد اولمپک کمیٹی کی جانب سے قومی شجرکاری مہم کے سلسلے میں طوبی انگلش ہائی اسکول لطیف آباد پودا لگایا.اس موقع پر حیدرآباد اولمپک کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی, سیکریٹری پرویز احمد شیخ, جوائنٹ سیکریٹری عائشہ ارم‘ حیدرآباد باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی نائب صدر سمیرا ارم‘ فزیکل ایجوکیشن ڈیویلپمینٹ اینڈ پیس (PDP) فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر احمد نواز, حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن کے انچارج سیکریٹری محی الدین شیخ، اسپورٹس آرگنائزرز ظہیرالدین,عمران خان, بیس بالر سعادت علی, بابر سموں اور دیگر موجود تھے.اس موقع پر عائشہ ارم نے وومین اسپورٹس آرگنائزرز سے اپیل کی کہ وہ ہماری پیٹرن پروفیسر ڈاکٹر یاسمین اقبال کی تقلید کرتے ہوئے میل ایسوسی ایشنز کی طرح آگے آئیں اور صحتمند معاشرے کی تشکیل کے لیئے شجرکاری مہم کا حصہ بنیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ