بلدیہ عظمیٰ لاہورکے اسپیشل اسکواڈکا تجاوزات کیخلاف آپریشن 

46

لاہور (نمائندہ جسارت) لارڈ مےئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پرمیونسپل آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے اسپیشل اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن سمن آبادزون و داتاگنج بخش زون میں میکلوڈ روڈ، مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن سے تجاوزات کا سامان 3ٹرکوں میں لاد کر اسٹور میں جمع کروادیا گیا۔راوی زون و شالامار زون میں شالیمار لنک روڈ، جی ٹی روڈ، راوی روڈ کے دونوں اطراف سے تجاوزات کا سامان 3 ٹرکوں میں لاد کرا سٹورمیں جمع کروا دیا گیا۔واہگہ زون وعزیز بھٹی زون میں فتح گڑھ، باٹا پور جی ٹی روڈسے تجاوزات کا سامان3ٹرکوں میں لاد کرا سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔نشتر زون و گلبرگ زون میں باگڑیاں موڑ، علامہ اقبال روڈ ، گڑھی شاہو سے تجاوزات کا سامان 2 ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا گیا۔ علامہ اقبال زون میں سبزہ زار ، لیاقت چوک سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کراسٹورمیں جمع کروادیاگیا۔مجموعی طور پر تجاوزات کا سامان 12ٹرکوں میں لاد کراسٹور میں جمع کروایا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ