الیاس شاکر کی یاد میں تعزیتی اجلاس

36

کراچی (پ ر) سوداگران ہاؤسنگ سوسائٹی کے سماجی کارکن عبدالرحمن عابد راجپوت نے کہا ہے کہ ممتاز صحافی اور رائٹر الیاس شاکر صحافتی راہوں کے بے باک علمبردار تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوسائٹی میں ہونے والے ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبدالرحمن عابد نے کہا کہ الیاس شاکر نے پاکستان کے حالات سے ہم آہنگ ہوکر ایک ایک مسئلے کو واشگاف الفاظ میں بیان کیا۔اجلاس میں محمد اقبال،حامد حقانی، ڈاکٹر فہیم طاہر و دیگر نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ