ملک میں جمہوریت فروغ پارہی ہے ،وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوگی،جنرل باجوہ

79

اسلام آباد (اے پی پی) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت فروغ پا رہی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو گی‘ نئے سربراہ مملکت کی حلف برداری جمہوریت کے لیے اہم ہے‘ ملک میں جمہوری عمل کا تسلسل قابل تعریف ہے۔ اتوار کو ایوان صدر میں نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری اقدار تیزی سے فروغ پا رہی ہیں جو مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گی۔ نئے سربراہ مملکت کی حلف برداری کے حوالے سے ان کی رائے معلوم کرنے کے حوالے سے جب پوچھا گیا تو جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل کے لیے یہ بڑا اہم اور تاریخی موقع ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ