جرمن چانسلر کا مختصر دورۂ مقدونیا وزیر اعظم زوران زائیف سے ملاقات

55
بلغراد: مقدونی وزیراعظم زوران زائیف اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کررہے ہیں
بلغراد: مقدونی وزیراعظم زوران زائیف اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کررہے ہیں

اسکوپے (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل مختصر دورے پر مقدونیا پہنچ گئیں۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے وزیراعظم زوران زایف سے ملاقات کی۔ مرکل کا یہ دورہ مقدونیا کی ستائیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ہے، جب کہ وہ مقدونیا کا دورہ کرنے والی تیسری اہم شخصیت ہیں۔ ان سے قبل جمعرات کے روز مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل اور جمعہ کے روز آسٹریا کے چانسلر سیباستیان کرز نے بھی دورہ کیا تھا۔ ان دوروں کی اہمیت مقدونیا میں 30 نومبر کے دستوری ریفرنڈم کی وجہ سے زیادہ بڑھ گئی، جس میں عوام سے نئے نام شمالی مقدونیا کی منظوری کے حوالے سے رائے طلب کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ