فاف ڈوپلیسی کی فٹنس مسائل کے باعث زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں شرکت مشکوک

154

جوہانسبرگ(جسارت نیوز) جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز فاف ڈوپلیسی کی زمبابوے کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی، وہ سری لنکا کے خلاف رواں ون ڈے سیریز کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ جنوبی افریقا آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف3 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 ستمبر سے ہو گا۔ ڈوپلیسی نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق وہ بحالی صحت کا عمل پورا کریں گے اسلئے زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنے کے حوالے سے جلد بازی نہیں کریں گے، ورلڈ کپ میں بھی تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے اسلئے میری کوشش ہو گی کہ ورلڈ کپ سے قبل سو فیصد فٹ ہو جاؤں تاکہ بھرپور طریقے سے ملک کی نمائندگی کر سکوں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.