ایم ڈی پی ٹی وی اورویٹرنزالیون کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ کل ہوگا

60

اسلام آباد(جسارت نیوز)پی ٹی وی اسپورٹس سیل کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں ایم ڈی پی ٹی وی الیون اور ویٹرنز الیون کی ٹیموں کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ کل وسیم کرکٹ اکیڈمی راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ میچ میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات، ایم ڈی پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا، ڈاکٹر نعمان نیاز، وسیم پرویز، سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم، نوید قریشی اور سابق کپتان و ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے شرکت کی تصدیق کردی ہے، پی ٹی وی کے ایگزیکٹو منیجر اسپورٹس عارف قریشی نے بتایاکہ میچ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں،، انہوں نے کہا کہ میچ کے اختتام پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات، ایم ڈی پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ