گلگت میں دہشت گردی معاشی منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے

62

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) سی پیک کے گیٹ وے گلگت میں دہشت گردی کی کارروائیاں معاشی انقلاب کے منصوبے کو سبوتاژ کرنے اور علاقے کے امن و امان کوتباہ کرنے کی سازش ہے، ملک دشمن عناصر کے ماضی میں بھی ناپاک عزائم ناکام ہوئے، اس بار بھی ان کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ سیکورٹی ادارے واقعات میں ملوث دہشت گردعناصر کیخلاف بھر پور کارروائی کریں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم آرائیاں حیدر آباد ڈویژن کے صدر انجینئر شاہد محمود آرائیں، سیکرٹری اطلاعات امتیاز علی آرائیں، رئیس انجینئر مدد علی آرائیں، محمد علیم آرائیں ایڈووکیٹ نے گلگت میں پولیس چوکی پر دہشت گروں کے حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں کی شہادت اور دالبندین کے علاقے میں چینی انجینئرز کی بس پر حملے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت، ورثاسے ہمدردی اور شہدا کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان معاشی انقلاب کے منصوبے پاک چائنا اکنامس کوریڈور کا گیٹ وے ہے، دہشت گردوں کی جانب سے اس اہم اور حساس خطے کے علاقوں دیامیر میں اسکولوں کو نذر آتش کرنے، جج پر قاتلانہ حملے کے بعد گلگت میں پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعات گلگت بلتستان کے جیسے پر امن علاقے کا امن و امان تباہ وبر باد کرنے اور علاقے سے گزرنے والے معاشی انقلاب کے منصوبے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں چینی انجینئرز کی بس پر خودکش حملہ بھی دہشت گردی کے واقعات کی کڑی اور اسی سازش کا حصہ ہے۔ ملک دشمن عناصر اپنے ان گھناؤنے ناپاک منصوبوں میں ناکام ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ