شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد کی عمران خان کو کامیابی پر مبارکباد

112

اسلام آباد (آن لائن) خادم حرمین شریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عمران خان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سعودی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان نے عمران خان اور پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جیت پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس جیت کے ساتھ پاکستانی عوام اور حکومت کی ترقی اور خوشحالی کیلیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی
اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ عمران خان کی قیادت میں دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہونگے اور پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔ اس کے علاوہ نائب وزرا، وزیر دفاع اور ایک اہم وزیر نے بھی نئی قیادت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.