فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا وفدآج اسلام آباد پہنچے گا

137

اسلام آباد(آن لائن)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کا وفد(آج) پیر کو اسلام آباد پہنچ رہاہے۔ وفد پاکستان میں انسدادمنی لانڈرنگ پر عملی اقدامات اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے حوالے سے مختلف وزارتوں سے خصوصی بریفنگ لے گا اور 16اگست تک پاکستان میں قیام کرے گا۔وفد میں ایشیا پیسفک گروپ (اے پی جی) کے ارکان شامل ہوں گے ۔وفد نگراں حکومت میں شامل وزرا اور انتظامیہ سے ملاقاتیں کرے گا،وفد کے دورے کامقصد پاکستان کی جانب سے جمع کرائی گئی عملدرآمد رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیناہے جبکہ ایف اے ٹی ایف کا وفد پاکستان میں انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے عملی اقدامات اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام پر بھی بریفنگ لے گا ۔وفد مختلف وزارتوں اور متعلقہ محکموں سے خصوصی طورپر معلومات کا تبادلہ بھی کرے گا۔ واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کررکھا ہے جسے اس فہرست سے نکالنے کے لیے پاکستان نے عملدرآمد رپورٹ جمع کرائی تھی جس کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے یہ وفد پاکستان کا دورہ کررہاہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ