اراکین کو ایک نشست کے علاوہ باقی نشستوں سے استعفا الیکشن کمیشن کو ارسال کرنیکی ہدایت 

30

اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں قومی یا صوبائی اسمبلیوں کی ایک سے زیادہ نشستوں پر کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک نشست کے علاوہ باقی نشستوں سے استعفا الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیں۔آئین کے تحت ایک نشست کے علاوہ باقی نشستوں سے استعفا چیف الیکشن کمیشن کے نام دیا جائے گا ،استعفا الیکشن کمیشن کے صوبائی دفاتر یا مرکزی سیکرٹریٹ میں جمع کرا سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ