۔15دینی ، سیاسی جماعتوں کاجشن آ زادی بھرپور منانے اعلان

65

لاہور (نمائندہ جسارت) کل جماعتی ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور تحریک بازیابی نعلین پاکؐ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں ملک کی قابل ذکر 15دینی ،سیاسی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ایوان مشائخ 10شالیمار روڈ لاہور میں الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری کی صدارت منعقد ہوا جبکہ مہمان خصوصی الشیخ پیر سلمان منیر سجادہ نشین سمبڑیال شریف تھے اجلاس میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت ، جے یو پی، عالمی تحریک دعوت الحق ، جمعیت علماءِ اہلسنت، خاکسار تحریک،مصطفائی جسٹس موومنٹ ،عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت ، مجلس احرارِ اسلام،جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہل سنت، تحریک ملت جعفریہ،جمعیت مشائخ پاکستان، تحریک آزاد�ئ کشمیر، سنی علماء فورم،تحریک اتحاد بین المسلمین اور چاروں مسالک اتحاد علماء کونسل کے رہنماوں دیگر نے شرکت کی اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے 15دینی، سیاسی جماعتوں نے
جشن آزادی بھرپور منانیکا اعلان کیا اور 14اگست کوحسب سابق ملک بھر میں جشن آزادی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا اور پیر ولی اللہ شاہ کی قیادت میں مینارِ پاکستان پر ایک ہزار فٹ کا بڑا قومی پرچم لہرایا جائیگا اور آزادی کا کیک کاٹا جائیگا۔نیز شہداءِ پاکستان کے درجات کی بلندی کیلیے ملک بھر کی ہزاروں مساجد و مدارس میں قرآن خوانی اور خصوصی طور پر اجتماعی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ