ماجو میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اوپن ہاؤس سیشن آج ہوگا

29

کراچی؛ محمد علی جناح یونیورسٹی (ماجو) کے اگلے ماہ سے شروع ہونے والے سیمسٹرفال2018 میں داخلے کے خواہشمندطلبہ کو یونیورسٹی کے ڈگری پروگراموں کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کے لیے آج اتوار کو یونیورسٹی کیمپس میں ایک اوپن ہاوس سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے سیشن2بجے سے شام 7بجے تک جاری رہے گا۔ ماجو کے ڈین، شعبہ جاتی،پروفیسرز اور سینئر اساتذہ اوپن
ہاؤس سیشن کے دوران طلبہ کو کمپیوٹر سائنس،انجینئرنگ، بائیو سائنسز،اکاونٹنگ،فنانس، سپلائی چین، مارکیٹنگ،ہیومن ریسورس،مینجمنٹ سائنسز اور سوشل سائنسز کے مضامین کی تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کریں گے۔ماجو کے اساتذہ اور انڈسٹری کے ماہرین اس موقع پر طلبہ کوپیشے کے انتخاب کے لیے مشورے بھی فراہم کریں گے۔محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے اس اوپن ہاوس سیشن میں طلبہ کے ساتھ ساتھ انکے والدین بھی شرکت کرسکیں گے تاکہ وہ اپنے بچوں کو یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم شروع کرنے کے لیے ان کے ذہنی رحجانات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی پسند کے مضمون کا انتخاب کرنے میں مدد کرسکیں۔واضح رہے کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کا شمار نجی شعبہ کی ایک تیزی کے ساتھ ابھر کر نمایاں ہونے والی یونیورسٹی میں کیا جاتا ہے جس کا تعلیمی نصاب ہایر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) اور پاکستان انجینئرنگ کونسل(پی ای سی ) سے منظور شدہ ہے۔شہر کے قلب میں شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب واقع ماجو میں طلبہ کو صبح،شام اور ہفتہ و اتوار کوبھی تعلیم حاصل کرنے کی سہولت حاصل ہے۔
محمدعلی جناح یونورسٹی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ