سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے ناظم امتحانات اظہر علی انتقال کرگئے

46

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے قائم مقام ناظم امتحانات اظہر علی شاہ دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے۔ اظہر علی شاہ نے بیوہ ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی کوسوگواران چھوڑ ا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کو بعد نماز عشاء مدینہ مسجد شادمان ٹاؤن میں ادا کی گئی جبکہ تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں تعلیمی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم اظہر علی شاہ ڈپٹی ناظم امتحانات کے عہدے پر رہ کر ناتجربہ کار ناظم امتحانات کی امتحانی امور کے کاموں میں معاونت بھی کرتے رہے تھے۔ اظہر علی شاہ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مستقل رجسٹرار تھے جبکہ گزشتہ دو سال سے قائم مقام ناظم امتحانات کے عہدے پر کام کررہے تھے۔ علاوہ ازیں سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل
ایجوکیشن کراچی کے کنٹرولر امتحانات اظہر علی شاہ کے اچانک انتقال پر میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر پروفیسر سعید الدین، ناظم امتحانات، سیکرٹری او ر تمام اسٹاف کی جانب سے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ علاوہ ازیں انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین، کنٹرولر، سیکرٹری اور تمام اسٹاف اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین اور ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور زئی نے شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم اظہر علی نے ٹیکنیکل بورڈ کراچی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور امتحانات کو شفاف بنانے میں انھوں نے بڑا کردار ادا کیا تھا ان کے سانحہ ارتحال پر حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تمام ملازمین سوگوار ہیں اور ان کے درجات میں بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔
اظہر علی شاہ کاانتقال

Print Friendly, PDF & Email
حصہ