برازیل کے چیف آف اسٹاف کا ائر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

40
اسلام آباد: برازیل کے ائر چیف اپنے پاکستانی ہم منصب مجاہد انور خان سے ملاقات کررہے ہیں
اسلام آباد: برازیل کے ائر چیف اپنے پاکستانی ہم منصب مجاہد انور خان سے ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل ایڈمیر سوبرینو نے ائر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ کی پریس ریلیز کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں ایڈمرل ایڈمیر سوبرینو نے ائرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں دونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایڈمرل ایڈمیر سوبرینو نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، فریقین نے دونوں ممالک کے مابین موجودہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ