دبئی: ڈھائی ارب روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ ہیرا برآمد

204
دبئی: پولیس حکام بازیاب ہونے والا قیمتی ہیرا دیکھ رہے ہیں
دبئی: پولیس حکام بازیاب ہونے والا قیمتی ہیرا دیکھ رہے ہیں

ابوظبی(انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی پولیس نے ڈھائی ارب روپے مالیت کا چوری شدہ نایاب نیلا ہیرا برآمد کر لیا۔ یہ ہیرا ایک سیکورٹی گارڈ نے چوری کے بعد جوتوں کے ڈبے میں چھپا کر سری لنکا اسمگل کر دیا تھا۔ مقامی پولیس کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں نایاب اور نیلے رنگ کے ہیرے کی قیمت 2 کروڑ امریکی ڈالر بنتی ہے۔ پولیس نے ہیرے کی چوری کی
اطلاع کے بعد سیکورٹی کیمروں کی طویل فوٹیج کا کئی گھنٹوں تک تفصیل سے جائزہ اورسیکڑوں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ بھی کی۔ چھان بین کے نتیجے میں پولیس اہل کار چور تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، جس نے ا عتراف جرم کے ساتھ ملزمان کی نشاندہی بھی کردی۔ کرنل عقیل کے مطابق پولیس نے بڑی مال بردار کشتی کا پتالگالیا، جس کے ذریعے ہیرا سری لنکا اسمگل کیا جا رہا تھا۔
دبئی/مسروقہ ہیرا

Print Friendly, PDF & Email
حصہ