کولمبو ٹیسٹ ، جنوبی افریقا کو فتح کیلیے 351 رنز اور سری لنکا کو 5 وکٹیں درکار

50
کولمبو: جنوبی افریقن بلے باز تھیونس ڈی بریون سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز شاٹ کھیلتے ہوئے
کولمبو: جنوبی افریقن بلے باز تھیونس ڈی بریون سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز شاٹ کھیلتے ہوئے

کولمبو(جسارت نیوز) سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ فیصلہ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، میزبان آئی لینڈرز کی میچ میں گرفت مضبوط ہے، سری لنکن ٹیم نے 275 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے مہمان پروٹیز کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 490 رنز کا ہدف دیا، کرونارتنے 85 اور اینجلو میتھیوز 71 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں جنوبی افریقن ٹیم پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی مشکلات سے دوچار ہے، پروٹیز نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا لئے تھے، مہمان ٹیم کو فتح کیلئے مزید 351 رنز اور میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں کی ضرورت ہے۔ اتوار کو کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان سری لنکن ٹیم نے 151 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو کرونارتنے 59 اور میتھیوز 12 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے دن کا آغاز کیا، کرونارتنے 85 رنز بنانے کے بعد نگیڈی کی گیند کا نشانہ بنے، میتھیوز نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 71 رنز بنانے کے بعد مہاراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، اس کے بعد میزبان ٹیم نے 275 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر کے حریف ٹیم کو کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 490 رنز کا ہدف دیا، سلوا 32 اور ڈکویلا 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کیشو مہاراج نے 3 اور نگیڈی نے ایک وکٹ لی، جواب میں جنوبی افریقن ٹیم دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے، پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پروٹیز بلے باز سری لنکن اسپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے، جنوبی افریقا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں پر 139 رنز بنا لئے تھے، پروٹیز کو کامیابی کیلئے مزید 351 رنز اور آئی لینڈرز کو 5 وکٹیں درکار ہیں، ڈین ایلگر 37، ایڈن مرکرم 14، ہاشم آملہ 6، کپتان فاف ڈوپلیسی 7 اور مہاراج بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ