امریکی ریاست آئیووا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی

72
ڈاموئن: وسطی امریکی ریاست آئیووا میں طاقتور طوفانی بگولوں نے عمارت کا ایک حصہ گرا دیا ہے
ڈاموئن: وسطی امریکی ریاست آئیووا میں طاقتور طوفانی بگولوں نے عمارت کا ایک حصہ گرا دیا ہے

ڈاموئن (انٹرنیشنل ڈیسک) وسطی امریکی ریاست آئیووا کے کئی اضلاع میں غیر متوقع طاقتور طوفانی بگولوں نے خوف و ہراس اور تباہی پھیلا دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان گرد و باد کی زد میں آ کر کم از کم 17 افراد زخمی ہوئے ہیں اور کئی عمارتیں گر گئی ہیں۔ 10 افراد مارشل ٹاؤن اور سات پیلا نامیشہر میں زخمی ہوئے۔ ریاست آئیووا کے دارالحکومت ڈا موئن میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات 19 جولائی کی صبح تک طوفانِ بادوباراں کا امکان بہت کم تھا۔ طاقتور بگولوں نے سب سے زیادہ تباہی مارشل ٹاؤن میں مچائی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ