رچرڈ ہیڈلی جگر کے کینسر میں مبتلا ہوگئے

66

ویلنگٹن(جسارت نیوز) نیوزی لینڈ کے سابق عظیم کرکٹر رچرڈ ہیڈلی پھر کینسر کا شکار ہوگئے۔اس بار وہ جگر کے کینسر میں مبتلا ہوئے جس کی وجہ سے ایک بار پھر سرجری کے عمل سے گزرنا ہوگا، نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ابھی یہ کینسر اپنے بالکل ابتدائی اسٹیج پر ہے۔گزشتہ ماہ ہیڈلی کے آنت کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی تھی، جس پر انھوں نے سرجری کے ذریعے ٹیومر سے جان چھڑا لی تھی۔ این زیڈ سی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق جگر کے کینسر کا آپریشن ہوسکتا ہے، حالیہ آپریشن سے صحتیاب ہونے کے بعد ہیڈلی کو ایک مرتبہ پھر کیموتھراپی کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ