ووٹ کا درست استعمال ہی قوم کا مستقبل سنوار سکتی ہے‘ میاں اسلم

43

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 53،54 میاں محمد اسلم نے کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل کے کا رکنان کو ہر طرح کے چیلنجوں سے نبردآزما ہو نے کے لیے تیا ر ہو نا ہو گا ۔ بڑے پیمانے پر رابطہ عوام مہم کے ذریعے عوام کے دلوں پر دستک دی جا ئے اور انہیں اپنا ہمنوا بنایا جا ئے ملک کے مخدوش حا لات نے عوام کو اپنے بچے بیچنے پر مجبور کر دیا ہے نو جو ان ڈگر یاں ہاتھ میں اُٹھائے روزانہ ملازمت کی تلاش میں نکلتے ہیں اور روزانہ مایوس گھروں کو لو ٹ جا تے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی الیون میں کار نر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پرمیا ں محمد رمضان
،چودھری عرفان گجر اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔میاں اسلم نے کہا کہ قوم کو ووٹ دینے کے رویے اور طر یقے کو بد لنا ہو گا ووٹ کی پر چی کا درست استعمال قوم کے مستقبل کو سنوار سکتا ہے ۔ ملک میں کلمہ طیبہ کے نام سے تبدیلی کی ہو ا چل پڑی ہے، لوگ مسلم لیگ اور پیپلز پا رٹی کی روایتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں ۔ گزشتہ 70 سال سے برسراقتدار طبقے نے ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر قوم کوجن مسائل سے دو چار کیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ قوم دیانت دار قیادت کا انتخاب کر کے ظلم کی اس رات کی سحر کر دے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.