ویلز کالج نے ڈبلیو ایم کیو ٹی ٹوئنٹی ٹو رنامنٹ جیت لیا

82

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آر او اکیڈمی کے ز یرِ اہتمام کھیلے گئے ڈبلیو ایم کیو میموریل ٹی ٹوئینٹی کر کٹ کے فائنل میں ویلیز کالج نے ہیپی پیلس اسکول کو48رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا،آئی بی اے یونیورسٹی گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ویلز کالج نے مقعؤررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر164رنز اسکورز بنائے،سید امین نے نصف سینچری74رنز ناٹ آؤٹ،زریاب عثمانی 28اورزین خالد نے 24رنز بنائے،امان بر نی نے 2وکٹ حاصل کی،جواب میں ہیپی پیلس اسکول مقررہ اوورز کے ا ختتام پر 116رنز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر بناسکی،زین العابدین نے37،شایان یاسین22اور علییان محمود نے 20رنز بنائے، عبدالرافع اور حسنین اشفاق نے 2,2وکٹ حاصل کی، فائنل میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی جلال الدین سابق ٹیسٹ کرکٹر ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی ولیز کالج کے کپتان کو پیش کی جبکہ ٹورنامنٹ کی رنرز اپ ٹرافی ہیپی پیلس اسکول کے کپتان کو پیش کیا،ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین،بولر،وکٹ کیپر بالترتیب سید امین،امان برنی اور معادت علی قرار پائے جبکہ مین آف دی میچ فائنل ویلز کالج کے سید امین کو ایوارڈ دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ