فیصل واڈا نے انتخابات تک سیکورٹی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی

39

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا نے انتخابات تک سیکورٹی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔جمعے کو درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی غربی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا
ہے کہ وہ این اے 249 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں اور ان کے مقابلے میں شدت پسند ا و جرائم پیشہ عناصر ہیں جبکہ جرائم اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر سیکورٹی تحفظات ہیں،اس ضمن میں پی ٹی آئی کی جانب سے سیکورٹی کے لیے متعلقہ حکام کو خط بھی ارسال کیا گیا ہے تاہم اس کے باجود اب تک سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے ،لہٰذا استدعا ہے کہ انتخابات کے انعقاد تک سیکورٹی فراہم کی جائے۔
فیصل واڈا

Print Friendly, PDF & Email
حصہ