بارش نے لاہور کی اصل شکل دکھا دی ‘شاہ محمود قریشی 

111

ملتان(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب کے 36 اضلاع کا 57 ارب روپے کا خطیر بجٹ صرف ایک ضلع لاہور میں خرچ ہوا ہے۔ جیسے جیسے بارش برستی رہی پیرس دھلتا گیا اور لاہور کی اصل شکل نظر آ گئی ۔ اللہ نہ کرے اگر لاہور کی طرح ملتان میں بارش آئی تو میئر و ڈپٹی میئر ملتان تیاری کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق وائس چیئرمین یونین کونسل منظور آباد محمد اسلم طاہر انصاری کی اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر پی پی 216ندیم قریشی‘ حاجی جاوید اختر انصاری بھی موجود تھے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا آج عدالت نے ختم نبوت کے حوالے سے راجہ ظفر حق کی رپورٹ کو ان پبلک کرنے کا حکم دیا ہے ۔ مجھے امید ہے عدالتی فیصلے سے ختم نبوت کے حامیوں کی دلجوئی ہوگی۔ اس سے ملک میں احتساب کا عمل آگے بڑھے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے 6جولائی کو میاں نواز شریف کے کیس کا فیصلہ سنانا ہے عدالت نے انہیں طلب کیا ہے انہیں عدالت کا احترام کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونا چاہئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ