موبائل کارڈ ٹیکس ختم‘ ایف بی آر کو 15روز میں 2 ارب ٹیکس نہیں ملے گا

139

اسلام آباد(صباح نیوز)موبائل فون کارڈ پر سروس چارجز اور ٹیکس ختم ہونے سے ایف بی آر کو 15 روز میں 2 ارب روپے ٹیکس نہیں ملے گا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق موبائل فون کے کارڈ پر تمام ٹیکس اور سروس چارجز 15 روز کے لیے ختم ہونے پر کمپنیوں کو 15 روز میں ایک ارب 45 کروڑ روپے کم ملیں گے، کارڈ لوڈ کرنے پر کمپنیاں 10فیصد کے حساب سے سالانہ 35 ارب روپے سروسز چارج لیتی تھیں۔موبائل فون پر کارڈ لوڈ کرنے سے 120 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوتا ہے، ایف بی آر کو 12.5 فیصد کے حساب سے سالانہ 50 ارب روپے تک ملتے ہیں تاہم اب ایف بی آرکو 15 روز میں 2 ارب روپے ٹیکس نہیں ملے گا۔ سیلز ٹیکس کی مد میں 19.5 فیصد کے حساب سے 70 ارب روپے صوبوں کو ٹیکس ملتاہے لیکن اب صوبوں کو خدمات پر سیلز ٹیکس کی مد میں 15روز میں 2ارب 91کروڑ روپے نہیں ملیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ