نواز شریف 30 سال اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رہے، زرداری

127

لاہور (خبر ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے اگر حساب مانگیں تو حساب دینا بھی پڑے گا۔پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کی افطار پارٹی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست دان سیاست کی بات نہ کرے تو اور کیا کرے آپ اور آپ کے بزرگ جب اس دھرتی پر آئے تو کیا لے کر آئے تھے اگر نواز شریف حساب مانگیں گے تو انہیں حساب دینا بھی پڑے گا۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے۔نواز شریف پرتنقید کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا ہے کہ پہلے دھرتی پھر پاور ہوتی ہے، یہ لوگ پاور کے شوق میں اپنی دھرتی سے وفا کرنے کے لیے بھی تیارنہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف 30 سال سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہیں، چھانگا مانگا کی سیاست بھی انہی سے شروع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان سیاست کی بات نہ کرے تو کیا کرے، اس وقت بہت سے لوگ تکلیف میں ہیں۔ آپ جب پاکستان آئے تھے تو کیا لے کر آئے تھے اور آج آپ کے پاس کیا ہے؟آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو سزا نہیں دینی ان کی غلطیاں یاد دلاکر معاف کرنا ہے، آپ پہلے اپنی دکان کا بتائیں یہ کہاں سے بنائی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ