ن لیگ آئندہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی

76

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی ، (ن) لیگ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اس کی جڑیں عوام میں ہیں ہمیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سیکرٹری ٹو ڈپٹی میئر شالیمار ٹاؤن و کونسلر وارڈ نمبر 5 یوسی 27 میاں ظفر علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان بنانے کے دعوے دار عوام کو دھوکا دے رہے ہیں ۔ لیکن عوام باشعور ہیں اور جانتے ہیں کہ کون ان کی خدمت کر رہا ہے اور کون محض جھوٹے خواب دکھا رہا ہے ،عوام آئندہ انتخابات 2018ء میں پاکستان کی ترقی میں دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے رکاوٹیں ڈالنے والوں کا بوریا بستر گول کر دیں گے اور مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیابیوں سے ہمکنار کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ