فائرنگ اوردیگرواقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق

43

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور ایک فرد زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سائیٹ ایریا لیبراسکوائر کے قریب جنریٹرکے دھویں سے دم گھٹنے سے جاوید نامی شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص بے ہوش ہو گیا، پولیس نے لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن سندھی گوٹھ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک
شخص ہلاک ہو گیا، پولیس نے لاش کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی۔کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی لاش کو کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈاکس تھانے کی حدود ویسٹ وہارف روڈ الائیڈ بینک کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی لاش کو کارروائی کے لیے ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 30 سالہ اشرف ولد اللہ داد کے نام سے ہوئی ہے،کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے سنگر چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 2افراد شدید زخمی ہو گئے، اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ایک شخص نے دم توڑ دیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 35سالہ وحید ولد شہزاد کے نام سے کی گئی ۔قائد آباد کے علاقے لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب گھر کی چھت سے مبینہ طور پر گر کر 50 سالہ خاتون شاہ پری زوجہ اختر چل بسی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ