بھانجوں سے ملنے کے لیے جیکب آباد  سے آنے والے شخص کی پراسراہلاکت

33

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جیکب آباد سے اسٹیل ٹاؤن میں بھانجوں کے پاس آنے والا شخص پراسرار طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا، پولیس نے مقتول کے بھانجے کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانے کی حدود اسٹیل ٹاؤن سندھی گوٹھ فٹبال گراؤنڈ کے قریب گھر سے گولی لگی 40 سالہ شخص کی لاش ملی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی
کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا جہاں اسکی شناخت حضور بخش ولد عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ، ایس ایچ او حاکم علی کے مطابق مقتول دو روز قبل جیکب آباد سے اپنے بھانجوں سے ملنے کیلئے آیا تھا کہ جمعرات کی صبح پراسرار طور پر گردے میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھانجے محمد وسیم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ماموں گھریلو پریشانی سے تنگ آکر جیکب آباد سے ہمارے پاس آئے تھے اور انہوں نے گولی مار کر خودکشی کرلی ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پراسرار ہے پولیس نے مقتول کے بھانجے وسیم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ