اسلام آباد ہائیکورٹ کا نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس نہ لینے کا حکم

143

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کی فیسوں کے معاملے پر موسم گرما کی تعطیلات کی فیس نہ لینے اور جمع شدہ فیسیں ایڈجسٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں نجی سکولوں کی فیسوں کے معاملے پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کی۔ عدالت نے موسم گرما کی تعطیلات کی فیس نہ لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پہلے سے جمع شدہ فیسیں ایڈجسٹ کی جائیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20جون تک ملتوی کردی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ