گجرات میں خطاب کے دوران عمران خان پر جوتا اچھال دیا گیا

298

گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران عمران خان پر ایک شخص نے جوتا اچھال دیا جو عمران خان کے برابر میں کھڑے علیم خان کو جا لگا۔

گجرات میں تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم کے دوران عمران خان جلسے سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے اسٹیج پر جوتا اچھال دیا لیکن خوش قسمتی سے وہ چیرمین پی ٹی آئی کو نہ لگا بلکہ ان کے ساتھ کھڑے علیم خان کو جا لگا، واقعے کے فوراً بعد عمران خان خطاب چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل گڑھی شاہو میں سابق وزیراعظم نواز شریف جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام تقریب میں شریک ہوئے اور جب وہ خطاب کے لئے ڈائس پر آئے تو ایک شخص نے ان کی جانب جوتا اچھالا جو ان کے سینے پر لگا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ