چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کا انتخاب 12مارچ کو ہوگا ،نلیگ کا راستہ روکنے کیلیے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے رابطے 

502

اسلام آباد (آن لائن +اے پی پی ) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاانتخاب 12 مارچ کو ہوگا۔ چیئرمین کے انتخاب کے لیے سینیٹ کا اجلاس سینیٹر یعقوب ناصر کی زیر صدارت ہوگا۔نو منتخب سینیٹرز 12 مارچ کی صبح حلف لیں گے جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس 2 گھنٹوں کے لیے ملتوی کردیا جائے گا۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے نامزدگی فارم بھی 12مارچ کو ہی جمع ہوں گے جبکہ نازمزدگی فارم کی جانچ پڑتال کا عمل دوپہر 2 بجے تک مکمل کرلیا جائے گا۔جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد سینیٹ کا اجلاس 4 بجے دوبارہ ہوگا جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بعد سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا جائے گا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ن لیگ کا راستہ روکنے کے لیے مشترکہ امیدوار لانے پر غور کر رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کی جانب سے مولانا فضل الرحمن سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔ادھروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میر حاصل بزنجو کو آج منگل کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے، بلوچستان میں نیشنل پارٹی اور پشتون خواہ میپ کے 5،5سینیٹرز ہیں جبکہ دونوں جماعتیں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی اتحادی ہیں جبکہ میر حاصل بزنجو نے بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے ٹیلی فون پر رابطے کی تصدیق کردی ہے جبکہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے نومنتخب آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے نوازشریف سے ملاقات کی اور لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ