سانگھڑ، جج پر حملے کیخلاف وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

26

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) سانگھڑ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ، وکلا کا ججوں کو انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاجی مظاہرہ۔ گزشتہ دن خیرپور کے علاقے سوبھو دیرو میں جج غلام علی قناسرو کے گھر پر ہونے والے حملے کیخلاف سانگھڑ بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے مکمل عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا اور بار کے وکلا نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے ایڈووکیٹ طارق محبوب، ایڈووکیٹ ظفر حیات شاہ، سائیں بخش نظامانی، امیر علی لسکانی، یاسین خاصخیلی، یونس سلیمان ودیگر وکلا نے کہا کہ اگر انصاف کے علمبردار جج ہی اپنے آپکو غیر محفوظ سمجھیں گے تو شفاف فیصلے اور انصاف کیسے کریں گے۔ غلام علی قناسرو ایڈیشنل شیشن جج میہڑ کے گھر پر حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان اور سندھ حکومت سے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف، تحفظ فراہم کرنے اور واقع میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ