سرمائی اولمپکس: شمالی کوریائی رہنما  کی بہن جنوبی کوریا پہنچ گئیں

45
سیؤل: شمالی کوریائی سربراہ کی بہن سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا کے ہوائی اڈے سے باہر آ رہی ہیں

سیؤل(انٹرنیشنل ڈیسک)جنوبی کوریا کے صدرمون جے ان نے پیانگ چنگ میں سرمائی اولمپکس کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں امریکی نائب صدر مائیک پنس کے ساتھ شمالی کوریائی سربراہ اور اُن کی بہن کم یو جونگ بھی شریک تھیں۔ جنوبی کوریائی وزارت اتحاد کے وزیر نے انچیون کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر اُن کا استقبال کیا۔ 1950ء سے 1953ء تک جاری رہنے والی کوریائی جنگ کے بعد شمالی کوریا پر برسراقتدار خاندان کی وہ پہلی رکن ہیں جو جنوبی کوریا پہنچی ہیں۔ وہ اپنے ملک کے22 رکنی اعلی سطح کے وفدکے ساتھ سرمائی اولمپکس )
کے سلسلے میں جنوبی کوریاآئی ہیں ۔واضح رہے کہ شمالی کوریائی صدر سے ملاقات میں امریکی نائب صدر نے ہاتھ ملانے سے اجتناب کیا ۔
جنوبی کوریا /سرمائی اولمپکس

Print Friendly, PDF & Email
حصہ