پاک سرزمین پارٹی یو تھ ونگ کے کامیاب کنونشن پرمبارکباد

88

شمشاد صدیقی اور ڈاکٹر نعیم

جدہ: پاک سرزمین فورم مڈل ایسٹ کے چیف آرگنائزر شمشاد علی صدیقی، ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور اراکین مجلس عاملہ پروفیسر ڈاکٹر مجاہد خان، محمد عاطف خان، ڈاکٹر محمد اکرم چودھری، تصویر حسین گیلانی، سردار ریاست علی، ڈاکٹر محمد اشتیاق احمد اور فیصل ارشاد خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پاک سرزمین پارٹی یو تھ ونگ کے کامیاب کنونشن پر تمام پاکستانیوں خصوصاً نوجوانوں کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی ہے۔ ڈاکٹر نعیم قائم خانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی باگ ڈور مستقبل کے معماروں کے ہاتھ میں دے دی جائے تاکہ وطن عزیز کو ایک ترقی یافتہ ملک بنایا جاسکے اور تعلیم یافتہ قیادت کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچا سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ