کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، حافظ سعید

79

لاہور(نمائندہ جسارت)امیرجماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی فوج بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے،حکومت پاکستان اس انتہائی اہم مسئلے پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ نہ کرے‘ اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر بھارتی دہشت گردی کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے۔ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے کشمیریوں کے لیے شہداء کے جسد خاکی کی شناخت ممکن نہیں رہی،نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم پر خاموش نہیں رہ سکتے، بھارتی جیل میں سید صلاح الدین کے بیٹے شاہد یوسف سمیت دیگر نظربندوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں، مودی سرکار جیلوں میں کشمیریوں کو منظم منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنا رہی ہے،کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ مرکز القادسیہ چوبرجی میں کارکنان و ذمے داران کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کے لیے دہشت گردی کی انتہا کر دی،کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے اڑاتے ہوئے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جارہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ